اسرائیل کی مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبے کی منظوری

October 27, 2021

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبے کی منظوری دےدی۔ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اسرائیلی پلاننگ فورم نے مغربی کنارے میں 3 ہزار گھر بنانے کی منظوری دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں پر امریکا بھی تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر 1967 سے قبضہ کیا ہوا ہے۔