کالعدم تحریک لبیک سے سابقہ معاہدے کا وزیراعظم کو علم نہیں تھا، فیصل واوڈا

October 27, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ 2020 میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں وزیراعظم کو علم نہیں تھا یہ معاہدہ غلط سائن ہوا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیان میں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزرا کو چاہیے کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو اون کریں اور وزیر اعظم پر معاملہ نہ ڈالیں۔ طاقت کوئی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔ فوری حل یہی ہے کہ امام کعبہ اور روضۂ رسول کے نگران سے رابطہ کیا جائے۔ بعد میں تمام مسلمان ملک مل جل کر کوئی مستقل حل نکال سکتے ہیں۔