• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم عسکریت پسند نہیں سیاسی جماعت ہیں، ترجمان کالعدم ٹی ایل پی


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا کہ ہم عسکریت پسند نہیں سیاسی جماعت ہیں۔

ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ وہ ہے جس نے 126 دن کا ھرنا دیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا ۔

کالعدم تحریک لبیک کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری صاحب حقائق سے نظریں مت چرائیں ، ہم سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے، یہ تحریک زیرِ زمین جدوجہد پر یقین نہیں رکھتی، اس کا ون لائن ایجنڈا ناموس رسالت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ اسمبلی میں لے جانے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا، حکومت اپنے ہر وعدے سے پھر گئی اور تشدد کا راستہ اپنایا، جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کو تکلیف میں حکومت نے مبتلا کیا، جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود کر ٹریفک کی روانی حکومت نے متاثر کی۔

ترجمان کالعدم تحریک لبیک نے کہا کہ تحریک پر دہشت گردی کا ٹھپّہ لگانے سے پہلے مقتدر حلقے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم ایک مذہبی اور پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہیں جس کا اظہار وزیر داخلہ نے بھی کیا۔

ترجمان کالعدم تحریک لبیک نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ وہ ہے جس نے126 دن کا دھرنا دیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

تازہ ترین