کترینہ کیف اور وکی کوشل جلد شادی کرنے والے ہیں، بھارتی میڈیا

October 28, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بہت جلد اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے والی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں ۔ شادی کے حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں اداکار رواں سال نومبر یا دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور شادی کی تقریب کے لیے بھرپور تیاریاں بھی جاری ہیں۔ واضح رہے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں کچھ عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم، دونوں اداکاروں نے ہمیشہ یہ کہہ کر ان خبروں کی تردید کی کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔