عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو وائرل

October 28, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بولی وڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور پاپارازی کی جانب سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔ویڈیو میں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور ان کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر ان کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔