بابر اعظم اور محمد حفیظ گالف کلب پہنچ گئے، فلینڈر بھی ہمراہ

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف تھکا دینے والے میچ کے بعد بابر اعظم اور محمد حفیظ دبئی میں گالف کورس پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے بھی ان کے ساتھ گالف کھیلی۔ میچ کے بعد محمد حفیظ کی اہلیہ، نازیہ کی سالگرہ منائی گئی۔ شعیب ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ بنوائی گئی تصویریں شیئر کیں۔