• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بچے امریکی ساختہ بموں سے مارے جا رہے ہیں، ’نسل کشی‘ اب بھی جاری ہے: امریکی رکن کانگریس

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی رکنِ کانگریس راشدہ طلیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر امریکی حکومت کو بھی ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اب بھی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں راشدہ طلیب نے کہا کہ غزہ میں بچے امریکی ساختہ بموں سے مارے جا رہے ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے بچے اور دیگر افراد زندگی بھر کے لیے شدید ذہنی صدمے کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ان ہولناک کارروائیوں میں اپنی شمولیت ختم کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید