شہریوں کے اغوا میں ملوث جعلی چھاپہ مار ٹیم کے 4 کارندے گرفتار

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاون پولیس نے گھروں پر چھاپے مار کر شہریوں کو اغواءکرنیوالی پولیس کی جعلی چھاپہ مار ٹیم کے 4 ملزمان نعمان علی ، محمد اکبر، عبدالرحیم اور وقار کو گرفتار کرلیا ،جبکہ ساتھی خاتون اور 2 ملزمان محمد بلال کاشف ، علی فرزند عرف مختار علی فرار ہوگئے ،ملزمان شہر سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،جعلی چھاپہ مار ٹیم کے کارندے پولیس وردی اور کیپ پہن کر چھا پوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار کرتے اور وہاں سے کسی بھی شخص کو گرفتار کرکے لے جاتے اور علاقے میں ہی رکھ کر تاوان طلب کرکے گرفتار شخص کو رہا کردیتے تھے ،گزشتہ روز واردات جاری تھی کہ پولیس پارٹی نے ناکام بنادی ، ملزمان سے ایک پستول ،مختلف موبائل فونز 5 قومی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ 25 اکتوبرکی شب سیکٹر 48 کورنگی ڈھائی سے ایک شخص کو اغوا کرکے 46000 روپے تاوان طلب کیا جو کہ ہمارے دیگر فرار ساتھی لے گئےہیں۔