ضلع وسطی، ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یکجہتی کشمیر واک

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یومِ سیاہ کے موقع پر ضلع وسطی میں یکجہتیِ کشمیر واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم نے کی، یکجہتی کشمیرواک ڈی سی آفس نارتھ ناظم آباد سے شروع ہو کر سخی حسن چورنگی سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی آفس سینٹرل پر اختتام پذیر ہوئی،واک میں ADC-I سینٹرل وسیم الدین، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عبدالحنان بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن خان لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق سید، اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد طاہر چیمہ و دیگر نے شرکت کی۔