اسپین میں آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری

October 28, 2021

میڈرڈ ( نیوز ڈیسک) اسپین کے کنیری جزائر کے لاپالما جزیرے میں واقع آتش فشاں کمبرے وئیجا سے 2ماہ بعد بھی لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز آتش فشاں نے پہلے سے زیادہ مقدار میں لاوا اْگلا۔ 2ماہ سے آتش فشاں سے نکلنے والا یہ لاوا زیادہ تر رہایشی مکانات پر مشتمل 2 ہزار 185 عمارتوں کو ملیا میٹ کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آتش فشانی دھماکے اب تک تقریباً 900 ایکٹر اراضی کو لاوے سے ڈھک چکے ہیں۔ علاقے میں مقیم 7 ہزار افراد اپنے گھر بار خالی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔