فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوا رہا ہے۔