نئی نرسریز کی تعمیر کے لئےتیاریوں کا آغاز کردیا، پی ایچ اے

October 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے کہا ہے کہ ادارے نے نئی نرسریز کی تعمیر کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔پی ایچ اے نرسریز کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد کار بھی بڑھائیں گے۔جس کے لئے انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر ونگ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ڈوگر پارک میں لائیٹس اور لینڈ سکیپنگ کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈوگر پارک اور نرسری کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی، ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ بھی موجود تھے۔