• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کارڈف قلعے پر پاکستانی پرچم لہرانے پر سیاسی تنازع

کارڈف قلعے پر پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرانے کے معاملے پر برطانیہ کی سیاسی جماعت ریفارم یو کے کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے۔

ریفارم یو کے کے ترجمان رابرٹ جینرک نے تاریخی عمارتوں پر غیر ملکی پرچم لہرانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے برطانوی ثقافت پر غلبے کی کوشش قرار دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات پر برطانوی یا مقامی قومی علامتوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

کارڈف کی مقامی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی پرچم اگست میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے دو روز کے لیے لہرایا گیا تھا۔

دوسری جانب ویلش کنزرویٹو رکنِ سینیڈ نتاشا اسگر نے ریفارم یو کے کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کسی ثقافت پر قبضے کی کوشش نہیں بلکہ باہمی احترام اور ثقافتی تنوع کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔

ریفارم ویلز کا مؤقف ہے کہ تاریخی مقامات پر ویلش ڈریگن یا یونین فلیگ کے علاوہ دیگر ممالک کے پرچم نہیں لہرانے چاہئیں۔ 

اس معاملے نے برطانیہ میں قومی شناخت، ثقافتی تنوع اور تارکینِ وطن سے متعلق جاری سیاسی بحث کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید