فہد مصطفیٰ نے بھارتی صحافی کو تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا

October 28, 2021

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران محمد رضوان کے نماز ادا کرنے پر سراہے جانے والے ریمارکس پر بھارتی صحافی نے وقار یونس سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

وقار یونس نے تو اپنے غیر ارادی ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی لیکن اسی بحث میں کودتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے بھی بھارت میں مسلمانوں سے رواں رکھے جانے والے سلوک کی طرف توجہ دلا دی۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی صحافی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی تقریباً ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر طویل عرصے تک پیش کرتے دیکھنا بھی بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے یہ کتنا مشکل اور شرمناک ہوگا کہ وہ خود کا اس طرح سے مذاق اڑاتے ہوئے دیکھیں۔

فہد مصطفیٰ نے تصویر کا دوسرا رخ دکھاتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم منافقت بند کریں۔