• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سے جیت، محمد حفیظ اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے میچ میں فتح کی خوشی میں اہلیہ نازیہ کی سالگرہ  بھول گئے۔

محمد حفیظ  نے میچ کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میری اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارک ہو، یہ سالگرہ ویسے تو میں بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں۔

تازہ ترین