چائنا ٹیلی کام پر پابندی، امریکا کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، چین

October 28, 2021

چین نے امریکا کی جانب سے چائنا ٹیلی کام پر پابندی کو بدنیتی پر مبنی دباؤ قرار دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ چائنا ٹیلی کام پر پابندی کے امریکی اقدام پر شدید تشویش ہے، اس سے امریکا کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

امریکا نے گزشتہ روز چائنا ٹیلی کام پر پابندی عائد کرتے ہوئے 60 روز میں آپریشنز منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔