بھارتی ٹیم ایئرپورٹ پر جلدی کیسے پہنچ سکتی ہے؟ فواد چوہدری نے بتادیا

November 08, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’بھارت کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’اگر بھارتی ٹیم، نمیبیا کے خلاف میچ 3 اوورز میں ختم کر لیتے ہیں تو وہ جلد ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔‘

فواد چوہدری کے اس دلچسپ مشورے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے اُن کی تعریف کی جارہی ہے اور ساتھ ہی بھارتیوں کی ٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔