T20ورلڈکپ : ہمایوں سعید کو شعیب ملک پر فخر

November 08, 2021

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھیآل راؤنڈر شعیب ملک کے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈبنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں کرکٹر شعیب ملک کی شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ واہ شعیب ملک آپ پر فخر ہے!‘

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیاہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔