عامر خان میرا کرش تھے، رانی مکھرجی

November 08, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے اعتراف کیاہے کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان کا کرش تھے۔

رانی مکھرجی نےحال ہی میں اپنی فلم 'بنٹی اور ببلی 2' کی تشہیری مہم کے دوران انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں عامر خان سے محبت ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مسٹر پرفیکٹ پر شدید کرش تھااور وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی ہچکثاہٹ کا شکار رہی تھیں۔

اداکارہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا۔