جیسن رائے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ،جیمز وینس متبادل

November 08, 2021

ٹی20 ورلڈ کپ سے انگلش بیٹر جیسن رائے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل پہنچنے والی انگلش ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جیمز وینس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیکنیکل کمیٹی نے انگلش ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جیمز وینس کے ری پلیسمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

جیسن رائے گروپ ون میں جنوبی افریقا کے خلاف آخری میچ میں رن کے دوران ریٹائرڈ ہارٹ ہوکر میدان سے واپس چلے گئے تھے۔

انگلش ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف وہ میچ 10 رنز سے ہار گئی تھی، اس مقابلے میں ربادا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔