• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کل پاکستان پہنچیں گے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کل پاکستان پہنچیں گے۔

ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ناراضی دور کرنے کےلیے دورہ کررہے ہیں۔

ٹام ہیریسن پی سی بی کے ساتھ تعلقات استوار کرنےکے لیے پاکستان آرہے ہیں، وہ کل ہی چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے ملاقات کریں گے۔

ای سی بی سربراہ اپنے مختصر دورے میں انگلینڈ کے 2022ء کے دورہ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر پی سی بی نگلش بورڈ سے خفا ہے، ٹام ہیریسن تعلقات میں موجود کشیدگی کم کرنے کے لیے دورہ پاکستان کررہے ہیں۔

تازہ ترین