پاک، روس گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت سامنے آگئی

November 08, 2021

پاکستان اور روس کے درمیان پاک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پاک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک میں پیش قدمی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق گیس پائپ لائن منصوبہ 5 سال سے رکا ہوا تھا، جس پر پاکستان اور روس کی بات چیت تسلی بخش طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق منصوبے پر پاکستان اور روس کی ٹیکنیکل ٹیمیں منصوبے کے شیئر ہولڈرز اور معاہدے کے قانونی مسودے پر کام کررہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں کے درمیان پاک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش قدمی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔

پاکستان، روس منصوبے پر جلد عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔