فرانس: کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں میں بچوں کو دوبارہ ماسک لگانے کی ہدایت

November 08, 2021

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے زیادہ تر حصے میں اسکول کے بچوں کو کلاس میں ماسک دوبارہ لگانے کی ہدایت کردی گئی۔

فرانس کے 101 انتظامی علاقوں میں سے 40 علاقوں کے پرائمری اسکولوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ فرانس میں ایک ماہ قبل ہی اسکول کے بچوں کو ماسک نہ پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

دریں اثنا فرانسیسی صدر موجودہ صحت بحران پر کل قوم سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت بھی یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔