• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مشہور 8 ہزار اکاونٹس بند کرنے کا حکم

ایڈیٹڈ فوٹو: فائل
ایڈیٹڈ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 8 ہزار سے زائد فعال اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 8 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت ملی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے حکم نامے میں بین الاقوامی خبررساں اداروں اور نامور صارفین کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق ان اکاؤنٹس کو صرف بھارت میں بند کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بتانا ہے کہ بھارتی حکومت نے 8 ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید