آرمی چیف سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

November 08, 2021


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ طویل المدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی اشد ضرورت کا اعادہ کیا۔

کینیڈین نائب وزیر خارجہ نے افغانستان میں انخلا کے آپریشن اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔