بھارتی کھلاڑی تھکے ہوئے تھے، انضمام کا شاستری کی بات سے اتفاق

November 08, 2021

سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی کوچ روی شاستری کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی تھکے ہوئے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روی شاستری نے آئی پی ایل کے بارے میں بالکل ٹھیک کہا، انہیں یہ بات پہلے کردینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی دماغی اور جسمانی طور پر تھکے ہوئے تھے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہآئی پی ایل تو ملتوی نہیں ہوسکتا تھا مگر کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہبھارت کو ورلڈکپ میں آنے کے بعد تھکاوٹ کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہدورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں لازمی تبدیلی ہوگی۔