پاکستان یا آسٹریلیا، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟

November 09, 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور اب سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے ایک اہم سوال کرلیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سمرا طارق نامی صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس ملین ڈالر کا سوال ہے جوکہ کافی دلچسپ ہے۔‘

ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ہم سبھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں شنیرا بھابھی کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟ پاکستان یا آسٹریلیا کو؟‘

صارف نے وسیم اکرم اور فخرِ عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری طرف سے شنیرا سے یہ سوال لازمی پوچھیں؟‘

ٹوئٹر صارف کے سوال پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟‘

شنیرا کے پوچھنے پر زیادہ تر صارفین نے یہی کہا کہ وہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گی۔