پی ایس ایکس 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی

November 09, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 715 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 399 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 869 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 46 ہزار 309 رہی۔

حصص بازار میں آج 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 111 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 933 ارب روپے ہوگئی ہے۔