پہلی سہ ماہی، مالیاتی خسارہ 0.8 فیصد رہا، 599 ارب 59 کروڑ بیرونی قرضہ لیا

November 10, 2021

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ ( جولائی تا ستمبر) کےد وران مالیاتی خسارہ 0.8فیصد کے ساتھ 438ارب49کروڑ روپےاور پرائمری خسارہ 0.3فیصد کے ساتھ 184ارب23کروڑروپے رہا ،وزارت خزانہ کی مالیاتی آپریشن رپورٹ کے مطابق پاکستان نے تین ماہ میں 599ارب 59کروڑ روپے بیرونی قرضہ لیا اور 133ارب47کروڑ روپے کی بیرونی قرضے کی ادائیگی کی گئی جس کے بعدنیٹ بیرونی قرضہ 466ارب 12کروڑر وپے بیرونی قرضہ رہا ، ،مجموعی اخراجات 2247ارب روپے رہے جن میں کرنٹ اخراجات کا حجم 1968ارب17کروڑر وپے خرچ ہوئے، سود کی مد میں 622ارب72کروڑ روپے اور دفاع پر261ارب68کروڑروپے خرچ ہوئے ، تین ماہ مجموعی ریونیو 1808ارب 51کروڑ روپے جمع ہوئے جن میں ٹیکس ریونیو1532ارب77کروڑ روپے ، وفاقی ٹیکس ریونیو 1397ارب98کروڑ روپے اور صوبائی ٹیکس ریونیو 134ارب79کروڑ روپے جمع ہوئے، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 275ارب73کروڑ روپے جمع ہوئے جن میں وفاقی نان ٹیکس ریونیو 24151کروڑ روپے اور صوبائی 34ارب21کروڑر وپے جمع ہوئے ۔