ڈسکہ الیکشن، دھاندلی کے تمام مجرموں کو عبرتناک سزا دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے، نواز شریف

November 10, 2021

لندن(نیٹ نیوز)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے تمام مجرموں کو عبرتناک سزا دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے۔الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ ڈسکہ میں عمران خان اور حواریوں نے کس طرح الیکشن چوری کیا۔ 2018 میں RTS کیونکر بند کیا گیا، اس رپورٹ کے آنے کے بعد کیا کوئی شک و شبہ باقی رہ گیا ہے؟ اس دھاندلی کے تمام مجرموں کو عبرتناک سزا دے کر آئینی ذمہ داری پوری کی جائے۔