انٹر پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان، 3 ہزار 80 امیدواروں کا اے ون گریڈ، کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا

November 10, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ڈیڑھ ماہ کی تاخیر کے بعد انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ پارٹ2کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، امتحانات میں24 ہزار 170 امیدوار شریک ہوئے ،22 ہزار 911 امیدوار کامیاب قرار پائے، نتائج میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا ، امتحانی نتائج میں 3 ہزار 80 امیدوار اےون، 2 ہزار 123 نے اے گریڈ حاصل کیا، 2 ہزار 825 امیدواروں نے بی اور 4 ہزار 36 امیدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا ۔ 6 ہزار 605 امیدواروں نے ڈی گریڈ جبکہ 3 ہزار 450 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں کوئی بھی امتحانی بورڈ تاحال انٹر کے نتائج کا اعلان نہیں کرپایا ہے جب کہ امتحانات ختم ہونے کے بعد 45 روز کے اندر نتائج کا اعلان کرنا تھا ،سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر کے باعث جامعہ این ای ڈی اور دائود انجینئرنگ یونیورسٹی نے طلبہ کا وقت بچانے کے لئے مجبوراً میٹرک کی بنیاد پر داخلے دیئے۔