• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایم پیز کا معذوری کے فوائد میں کمی پر خدشات کا اظہار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی پارلیمنٹ میں 40 سے زائد اراکنِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے معذوری کے فوائد میں مجوزہ کٹوتیوں کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا۔

لیبر پارٹی کے اراکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کی حمایت کرنا ناممکن سمجھتے ہیں۔ 

پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں سے نئے آنے والے اور تجربہ کار اراکین دونوں کی نمائندگی کرنے والے ان پارلیمنٹیرینز نے باضابطہ طور پر مطلوبہ اقدامات کی ازسرنو تشخیص اور ری ڈائریکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ 

محکمہ برائے کام اور پنشن کی داخلی پیشین گوئیاں کے مطابق معذوری کے فوائد میں متوقع کٹوتیوں سے 7 لاکھ خاندانوں پر منفی اثر پڑے گا جو پہلے ہی غربت کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

 تجاویز پر ووٹ جون میں متوقع ہے، اور متعدد اراکین پارلیمنٹ نے ممکنہ اثرات کے بارے میں مناسب بصیرت کے بغیر منصوبوں کی توثیق کرنے کی ضرورت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید