آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

November 10, 2021


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔