ناظم جوکھیو قتل، وکیل کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

November 11, 2021

ناظم جوکھیو قتل کیس کے مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ مجھے بااثر شخصیات کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، فی الحال دھمکیاں دینے والوں کے نام نہیں بتاؤں گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو نے بتایا کہ وہ پولیس کی جانب سے ابھی تک ہونے والی تفتیش سے مطمٔن نہیں ہیں۔

افضل جوکھیو کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بنے گی امید ہے کہ شفاف تحقیقات ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء ہمارے ساتھ ہیں ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ مدعی کے وکیل نے بتایا کہ مجھے بااثر شخصیات کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج کی سماعت میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔