نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے: مریم اورنگزیب

November 15, 2021

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہنواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش اور اس کے کرداروں کو ایک ایک کرکے اللّہ تعالیٰ بے نقاب کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کےخلاف گواہی ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں جبکہ بے گناہوں کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اورعوام کے خلاف ہوئی۔