امن کے وقت حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے، آرمی چیف

November 17, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے وقت حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں اور وار گیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطرات کے مؤثر جواب کے لیے آپریشنل ڈرلز کی مسلسل مشق ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام بشمول وی ٹی 4 ٹینک اور جنگی فضائی مدد شامل تھی۔

آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔