سندھ میں ڈینگی کے مزید 56 کیس رپورٹ

November 18, 2021

سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 کا تعلق کراچی سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ڈینگی میں مبتلا مزید 5 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ 274 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔