آرٹیفیشل جیولری کا حکم

November 19, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔یہ جو آرٹیفیشل جیولری ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اسے پہن سکتے ہیں؟ (تسنیم فاروقی)

جواب:۔عورتوں کے لیے انگوٹھی کے علاوہ باقی آرٹیفیشل جیولری استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی پہن سکتی ہیں، اور مَردوں کے لیے کسی بھی قسم کی آرٹیفیشل جیولری یا سونا چاندی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، سوائے ساڑھے چار ماشہ چاندی کی انگوٹھی کے ۔