نواز شریف کو برطانیہ سے نکلوانے کےلیے 3 خط لکھے، شہزاد اکبر

November 19, 2021

وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانوی قوانین کے تحت وہاں سے بے دخل کروانے کے لیے تین خطوط لکھے۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بتایا کہ آپ نواز شریف کے وزٹ ویزے میں توسیع نہیں کرسکتے۔

غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو واپس لانے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک میں غیر قانونی تارکِ وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہوگا، حتمی منظوری کے بعد معاہدے پر سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔