بجلی سے چلنے والا کارگو بحری جہاز

November 23, 2021

ناروے میں بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا کارگو بحری جہاز متعارف کرا دیا گیا ہے۔

سائنس دانوں نے خود مختار اور بجلی سے چلنے والی کار، ریل اور بسیں متعارف کرائیں لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا برقی بحری جہاز متعارف کرایا ہے۔

یہ خود مختار کارگو جہاز میری ٹائم انڈسٹری کے آب و ہوا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی جانب ایک چھوٹا لیکن حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔