انٹر بینک، ڈالر 40 پیسے سستا

November 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر40پیسے تک مزید سستا ہو گیا، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں بھی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 174.70 روپے سے کم ہو کر 174.30 روپے اور قیمت فروخت 35پیسے کی کمی سے 174.85 روپے سے کم ہو کر 174.50 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 176.00 روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے پر برقرار رہی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 196.50 روپے سے کم ہو کر 196.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 199.00 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234.00 روپے سے کم ہو کر 233.00 روپے اور قیمت فروخت 237.00 روپے سے کم ہو کر 236.00 روپے ہو گئی۔