جماعت غرباء اہلحدیث کا اجلاس

November 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کا اجلاس امیرجماعت مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی زیر امارت مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر منعقدہوا،جس میں صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ زاہد ہاشمی الازہری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے امیر مولانا سرور شفیق رحمہ اللہ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور انکی رحلت کو جماعتی و علمی حلقوں کا عظیم نقصان قرار دیا گیا ،انکی مغفرت کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کی تنظیم کے حوالے سےغورکیاگیا۔