صدر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2021 کی منظوری دیدی

November 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2021 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نےہائیر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل2021اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم) بل2021کی بھی منظوری دی ہے۔ صدر کی توثیق کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی ہے۔ تسنیم سلطانہ کراچی جبکہ محبوب علی دایو حیدر آباد احتساب عدالت کے جج ہوں گے۔