وزیر اعظم عمران عہدے سے استعفیٰ دیکر قوم پر احسان کریں، ضیاء عباس

November 26, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عہدے سے استعفی دے کر قوم پر احسان کریں،مہنگائی، گیس کی قلت، پیٹرول کا مسئلہ، بے روزگاری بجلی کا بحران ، نت نئے اسکینڈل اس حکومت کی عوامی چارج شیٹ ہیں، وزیر اعظم عمران خان مخالفین پر کرپشن اور الزام تراشی کا ڈرامہ بند کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال سےزائدد عرصے میں بطور وزیر اعظم وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکے ہیں اور اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے کر قوم پر احسان کریں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء کسی بھی سطح پر اپنی اہلیت کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپوزیشن پر الزامات کے حوالے سے بھی وہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے اور صرف ایک ہی رٹ لگائے ہوئے ہیں، مہنگائی، گیس کی قلت، پیٹرول کا مسئلہ، بے روزگاری بجلی کا بحران ، نت نئے اسکینڈل اس حکومت کی عوامی چارج شیٹ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس قدر نااہل حکومت کبھی نہیں آئی ، جس کی کوئی سمت ہی نہیں ہے، پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس حکومت سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اس سے ہی ملک کو فائدہ ہوگا۔