ذہنی تندرست انسان کامعاشرے میں بہت بڑارول ہے،طبی ماہرین

November 26, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سائیکائٹری کے زیر اہتمام آگاہی ورکشاپ ہوئی ۔ مہمان خصوصی ورلڈ سکائٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر افضل جاوید تھے۔ اس موقع پر امریکہ سے آئے ڈاکٹر محمد ذیشان اور ڈاکٹر صادق نوید جبکہ قطر کے سربراہ پروفیسر وقار عظیم، پروفیسر آفتاب آصف، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر علی ہاشمی اور پروفیسر نازش عمران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ اگر آپ ذہنی طور پر تندرست ہیں تو معاشرے میں آپ کا بہت بڑا رول ہےکنگ ایڈورڈ واحد ادارہ ہے جہاں پر شعبہ سکائٹری کے تین سربراہان موجود ہیں ،پروفیسر افضل جاوید نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ کی شعبہ سکائٹری کی بے پناہ خدمات ہیں اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو اس شعبے کو اختیار کرنا چاہیےامید ہے ہم بھی اس شعبے میں دنیا بھر کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔