• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ ورزش کےلیے باقاعدہ وقت نہیں نکال پاتے؟ پریشان نہ ہوں

کیا آپ ورزش کےلیے باقاعدہ وقت نہیں نکال پاتے؟ پریشان نہ ہوں کیونکہ صحتمند رہنے کے لیے’کچھ نہ کرنے‘ سے’تھوڑا سا کرنا‘ بھی قیمتی ثابت ہوتا ہے۔

عام خیال ہے کہ صحت مند رہنے کےلیے لمبی اور باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے، عالمی ادارہ صحت بھی ہفتے میں 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی کو اہم قرار دیتا ہے۔

ذہن میں رہے کہ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش مثالی ہدف ہے، جسے فوراً حاصل کرنا ممکن نہیں، مصروف زندگی میں چھوٹے وقفوں سے جسم کو حرکت دینے بھی زیادہ حقیقت پسندانہ اور قابل عمل اقدام ہے۔

جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں بہت مختصر حرکات و سکنات بھی دل، دماغ اور مجموعی صحت کے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

جسے 1 سے 5 منٹ تیز چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنا، گھر اور دفتر کے دوران تھوڑا متحرک رہنا بھی دل کے دورے، فالج اور کئی سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

صحت سے مزید