• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے پہلے دن دبئی میں 58 ارب کی پراپرٹیز فروخت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نئے سال کے پہلے دن دبئی میں 771.12 ملین درہم تقریباً 58 ارب 80 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کی پراپرٹیز فروخت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک دن میں 204 سودے مکمل ہوئے، 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں اور 24 پلاٹس فروخت ہوئے۔

دبئی ریئل اسٹیٹ میں سال 2025 میں ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی، ریئل اسٹیٹ سودوں میں 2024 کے مقابلے میں 30.6 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2025 تک 185.5 ارب ڈالرز کے سودے ہوئے، دبئی کی پراپرٹی خریدنے میں 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے آگے رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید