اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جنگ اور انتشار کے ذریعے رہا نہیں ہوسکتے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف جنگ مسائل کا حل نہیں، قوم کے بچوں کو استعمال کرنا بند کیا جائے۔
اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کو نقصان پہنچایا گیا، مگر ہم نے 9 مئی کی طرح ملک کو آگ نہیں لگائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں فوج، ریاست اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔