واسا کا کوالٹی کنٹرول ڈویژن کومزید فعال بنا نے کامنصوبہ

November 26, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)واسا کے جاری ترقیاتی کاموں کی میٹریل ٹیسٹنگ کیلئے کوالٹی کنٹرول ڈویژن کو مزید فعال بنانے کا پلان بنا لیا گیا۔ترقیاتی کاموں کی کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے واسا نے مزید سامان خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ 63لاکھ 98ہزار روپے مالیت سے جدید آلات کی خریداری کی جائے گی اور کوالیفائیڈ فرموں سے 8دسمبر تک ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں۔