مختلف کوکنگ آئل غیر معیاری قراربلوچستان بھر میں فروخت پر پابندی

November 26, 2021

کوئٹہ( خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مختلف اعلامیوں کے مطابق پی ایس کیو سی اے ( PSQCA) کےمقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل جن میں " توسکا کوکنگ آئل ( Toska Cooking Oil) ، آفتاب سن فلاور کوکنگ آئل اور رانا کوکنگ آئل" شامل ہیں کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اعلامیوں کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔